ہندوستانی حج کوٹے میں اضافہ پرفاروق عبداللہ کا اظہار مسرت

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارت کے حج کوٹا میں اضافہ کرنے پر سعودی حکومت کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر محمد بن صالح طاہر کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔
انہوں نے حج کوٹا میں 35500عازمین کے اضافے کو ایک خوش آئنداور مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہندوستان خاص طور پرریاست جموں وکشمیر کے ان مسلمانوں کو انتہائی زیادہ مسرت اور شادمانی ہوئی ہے ،جو گذشتہ کئی برسوں سے حج کے لئے فارم بھرتے تھے لیکن قرعہ اندازی میں ان کے نام نہیں نکل پاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے کوٹا میں اضافے سے امسال انشاءاللہ ایسے تمام خواہشمند عازمین حج کا فریضہ ادا کرسکتے ہیں جو کئی برسوں سے کوٹا میں کمی کی وجہ سے یہ فریضہ انجام دینے سے محروم رہے۔انہوں نے وزارتِ حج کا بھی شکریہ ادا کیا جو سعودی حکومت کو کئی برسوں سے حج کوٹا میں اضافہ کرنے کے لئے قائل کرتی رہی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farooq abdullah welcome increase of haj quota in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply