شب معراج کے موقع پر فاروق عبداللہ درگارہ حضرت بل میں حاضر ہوئے

سری نگر: معراج النبی ﷺکی تقریب سعید کے موقع پر نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز یہاں درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ فجربھی وہیں ادا کی۔ انہوں نے وہاں عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء ، ریاست میں مکمل امن و امان ، لوگوں کی خوشحالی ، رحمت باراں، مسئلہ کشمیر کے پ±رامن حل اور کشمیری قوم کو مصائب ، مشکلات اور مظالم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات پانے کے لئے دعا کی۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے ریاست خصوصاً کشمیر کے حالات اور موسم کی بہتری کے لئے دعا مانگنے کی اپیل کی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farooq abdullah visits dargah hazratbal on shab e meraj in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply