نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کے روز سری نگر کے شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور وہیں نماز جمعہ بھی ادا کی۔ انہوں نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی ، دونوں پڑوسی ممالک کے لوگوں کی خوشحالی و فارغ البالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دعا کی۔
این سی کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ درگاہ حضرت بل میں کئی عوامی وفود اور پارٹی سے وابستہ کارکن اور عہدیدار بھی ڈاکٹر فاروق سے ملاقی ہوئے جنہوں نے لوگوں کے مسائل خصوصاً لوگوں کی موجودہ اقتصادی بد حالی ، بے روزگاری کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے مسلسل بندشوں، کرفیو، لوگوں پر جاری ظلم وستم، بلاوجہ نوجوانوں کی گرفتاریاں اور خوف ودہشت پھیلانے اور لوگوں پر بلاوجہ طاقت کا استعمال جیسی شکایات سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ درگاہ حضرت بل میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کا موئے مبارک موجود ہے جس کی نسبت اس کو درگاہ حضرت بل کہا جاتا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farooq abdullah visits dargah hazrat bal in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply