حریت رہنما آگے بڑھیں، نیشنل کانفرنس ان کے ساتھ ہے: فاروق عبداللہ

سری نگر: (یو ا ین آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشمیری عوام کے لئے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہی حریت کانفرنس کو ایک پرچم تلے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت (نیشنل کانفرنس) حریت کانفرنس کی موجودہ جدوجہد کے ساتھ ہے۔
فاروق عبداللہ نے پیر کو نیشنل کانفرنس کے بانی مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی 111ویں سالگرہ کے سلسلے میں سری نگر کے مضافاتی علاقہ نسیم باغ میں واقع ان کے مقبرہ پرمنعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’میں ان حریت رہنماؤں سے کہتا ہوں کہ وہ متحد ہوجائیں۔ ہم نے اس تحریک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہمیں اپنا دشمن مت سمجھو‘۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حریت رہنماؤں سے کہا کہ وہ کشمیر کی موجودہ تحریک کو آگے لے جائیں۔ انہوں نے کہا ’ہم نے بھی جدوجہد کی ہے اور قربانیاں دی ہیں۔ میں آج آپ کو اس مقدس اور متبرک جگہ سے کہہ رہا ہوں۔
آگے بڑھو، جب تک آپ کا راستہ صحیح ہوگا اور جب تک قوم کی صحیح رہنمائی کرتے رہوگے، ہم آپ کے ساتھ رہیں گے۔ مگر ہم غلط راستے پر چلنے کے لئے تیار نہیں ہیں‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farooq abdullah to hurriyat move ahead we are with you in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply