کشمیر میں برفباری زدگان سے فاروق عبداللہ کا اظہار ہمدردی،مالی و جانی نقصان پررنجیدہ

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشمیر میں برف باری اور برفانی تودے گر آنے سے ہوئے مالی اور جانی نقصان پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لقمہ اجل بنے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے برف باری اور زمینیں کھسکنے کے نتیجے میں رہائشی مکانوں اور دیگر املاک کو ہوئے نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری کے لئے جنگی پیمانے پر اقدامات کرے کیونکہ متاثرین ٹھٹھرتی سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔
اس کے ساتھ ساتھ زمین کھسکنے، برف باری اور تودے گر نے سے ہوئے متاثرین کی بھی بازآبادکاری کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں اپنے گھربنانے کے لئے بھر پور مالی امداد فراہم کی جائے۔

Title: farooq abdullah express grief over deaths in avalanches | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply