فاروق عبداللہ نے عازمین حج سے میدان عرفات میں کشمیر اور کشمیریوں کے لیے خصوصی دعا یں کرنے کی اپیل کی

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حج بیت اللہ پر گئے عازمین کرام سے پ±ر زور اپیل کی ہے کہ وہ آج سے شروع ہورہے مناسک حج کے دوران کشمیر کو بے چینی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کے علاوہ عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا ، لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان بابرکت ایام میں اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کی دعائیں قبول کرتا ہے۔ فاروق عبداللہ نے عازمین سے کہا کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے مشکلات اور حالات کو مدنظر رکھ کر اللہ کے دربار میں سروسجود ہوکر دعا کرے تاکہ ہمیں عالم اسلام کو درپیش موجودہ چیلنج سے چھٹکارا مل سکے کیونکہ اللہ ہی ہماری مشکلات دور کرنے والا ہے۔ دریں اثنا عازمین حج کی منیٰ روانگی سے قبل جموں وکشمیر میں حج اوقاف کے وزیر مملکت سید فاروق احمد اندرابی نے ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر سید قمر سجاد کی سربراہی میں ریاستی خدام الحجاج اور ریاست حج کمیٹی کے عملے کے ساتھ حج 2017 ء کے سلسلے میں ریاستی عازمین حج کو مکہ مکرمہ میں دی جارہی سہولیات کے بارے میں ایک ہنگامی میٹنگ کے دوران جانکاری حاصل کی۔ اس دوران ایگزیکٹیو آفیسر نے ریاستی وزیر کو عازمین کو دی جارہی سہولیات اور دیگر معاملات کے حوالے سے جانکاری دی۔ میٹنگ میں عازمین کو حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ، رہائش ، طبی خدمات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر موصوف کو جانکاری دی گئی کہ سفر محمود کے دوران اب تک ریاست سے تعلق رکھنے والے پانچ عازمین کرام انتقال کر گئے ہیں جبکہ تین بیمار عازمین کرام کا علاج و معالجہ مختلف اسپتالوں میں جاری ہے جن کے چند ہی دنوں میں روبہ صحت ہونے کی امید ہے۔ وزیر موصوف نے ریاستی خدام الحجاج اور عملے پر زور دیا کہ وہ آئندہ چند روز میں عازمین حج کو مناسک حج اور دیگر احتیاطی اقدامات کے بارے میں تربیتی پروگراموں کے دوران از سر نو آگاہ کریں تاکہ عازمین سفر کی دشواریوں اور مناسک حج سے پوری طرح باخبر رہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farooq abdullah appeals hajj pilgrims to supplicate for kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply