محرم کے موقع پر محبوبہ مفتی نے شیعہ آبادی والے علاقوں پر خصوصی توجہ دی

سری نگر: (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آنے والے محرم الحرام کے لئے ریاستی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے بلا خلل بجلی اور پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مناسب مقدار میں غذائی اجناس اور ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ محرم جس سے کہ نئے اسلامی کلینڈر کی شروعات ہوتی ہے اس کلینڈر کا آغاز اس ہفتے کے آخر میں ہو رہا ہے۔ محترمہ مفتی نے ا سٹریٹ لائٹوں کی فوری مرمت کرنے کی ہدایت دی تا کہ امام باڑوں کے لئے بلا خلل بجلی کی سپلائی یقینی بن سکے۔ انہوں نے مذہبی جلوسوں کے راستوں پر مناسب ٹریفک نظامت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔
انہوں نے شیعہ آبادی والے علاقوں بالخصوص امام باڑوں کی طرف جانے والی سڑکوں کی ترجیح بنیادوں پر میکڈمائیزیشن کرنے کی بھی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس مقصد کے لئے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو واگذار کی جانے والی رقومات میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔ .محبوبہ مفتی نے لداخ اور جموں خطوں خاص طور سے کرگل ، جموں ، پونچھ ، رام بن اور دیگر مقامات پر محرم کے سلسلے میں ہر طرح کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کو جانکاری دی گئی کہ محکمہ صحت 193 ایمبولینس گاڑیوں کے علاوہ 1563 نیم طبی عملے اور 212 ڈاکٹروں کو امام باڑوں کے نزدیک اور شیعہ آبادی والے علاقوں میں ڈیوٹی پر لگا رہا ہے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے مناسب منصوبے ترتیب دیے ہیں تا کہ عزاداری کے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ اس کے علاوہ امام باڑوں ، مذہبی مقامات کی اہمیت کے دیگر مقامات کو جانے والے روٹوں پر بسوں کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ بجلی کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 470 ٹرانسفارمروں کا وافر سٹاک قایم کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بجلی محکمے نے اندرانی گلی کوچوں میں روشنی کا بھی انتظام کیا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ شہر سری نگر میں 800 سٹریٹ لائٹوں کی یا تو مرمت کی گئی یا انہیں تبدیل کیا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ensure adequate essential supplies during muharram mehbooba to admin in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply