الیکشن کمیشن نے اننت ناگ لوک سبھا ضمنی چناؤ 25مئی تک موخر کر دیے

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر حکومت کی ان اطلاعات پر کہ حالات سازگار نہیں ہیں اننت ناگ لوک سبھا ضمنی انتخابات 25مئی تک ملتوی کر دیے۔ یہ ضمنی انتخابات طے پروگرام کے تحت 12اپریل کو ہنا تھے۔ کمیشن نے امید ظاہر کی ہے کہ آزادانہ اور صاف ستھرے انتخابات کرانے کے لیے 25مئی تک امن و قانون کی صورت حال معمول پر آجائے گی۔
الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریاستی ایڈمنسٹریشن کو یہ خدشات لاحق ہیں کہ انتہا پسند انتخابی عمل کو درہم برہم کرنے کے لیے تشدد برپا کر سکتے ہیں۔
اس ضمن میں اس نے 9اپریل کو سری نگر ضمنی انتخابات میں وسیع پیمانے پر ہوئے تشدد کی جانب نشاندہی کی۔ واضح رہے کہ اننت ناگ میں انتخابی عمل کی تکمیل کے لیے یکم جون حتمی تاریخ ہے۔ گذشتہ جون میں ا ننت ناگسیٹ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے اسمبلی انتخاب جیتنے کے بعدلوک سبھا سے مستعفی ہوجانے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Election commission defers anantnag bypoll to may 25 in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply