شمالی کشمیر میں مسلح تصادم، دو انتہاپسند ہلاک

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر جمعرات کو ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 2 انتہاپسند مارے گئے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گریز کے کنڈلون جنگل میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے گذشتہ شام مذکورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جنگل میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور انتہاپسندوںکا ٹکراؤ ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’ سیکورٹی فورسز نے انتہاپسندوں کو خود سپردگی کرنے کہالیکن انہوں نے جواب میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر جھڑپ ہوگئی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ecounter in north kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply