جموں وکشمیر کے کٹھوعہ میں صبح صادق کے وقت زلزلہ

جموں:جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کے روز ہلکے درجے کا زلزلہ آیا جس کی شدت ر یختر پیمانے پر 3 اعشاریہ ماپی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے منگل کی صبح ٹھیک 5 بجکر 48 منٹ پر محسوس کئے گئے جو چند سکنڈتک جاری رہے۔
اس زلزلے میں کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake in kathua jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply