کشمیر میں زلزلہ، لوگ گھبرا کر گھروں سے نکل پڑے

سرینگر: جموںو کشمیر کے دارالحکومت سری نگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اگرچہ جھٹکے چند سیکنڈ کے لئے تھے، لیکن لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے ’یو این آئی‘کو بتایا کہ صبح 10 بج کر 42 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریخترپیمانے پر پانچ ماپی گئی۔ زلزلے کا مرکز لداخ علاقے میں واقع تھا۔ زلزلے سے فی الحال کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply