کشمیری عوام سیکورٹی فورسز کے صبر کا امتحان نہ لیں،ورنہ بڑی مشکل ہوگی:محبوبہ مفتی

سری نگر: جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد ایوب پنڈت کی ہلاکت کے واقعہ کو انتہائی شرمناک قتل اور بھروسے کا خون قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار اپنے لوگوں سے نمٹنے کے دوران صبر سے کام لیتے ہیں اور جس دن ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا تو بہت مشکل ہوگی۔
پولیس افسر محمد ایوب پنڈت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں یہاں منعقدہ تقریب کے حاشئے پر محبوبہ مفتی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا’ اس سے بڑا کوئی شرمناک واقعہ ہو ہی نہیں سکتا۔ جو ڈپٹی ایس پی صاحب تھے انہوں نے یہ سوچا کہ کہ یہ ان کا اپنا علاقہ ہے ، اس لئے انہوں نے شب قدر کے پیش نظر اپنے ماتحت لوگوں سے کہا کہ وہ شب خوانی کے لئے اپنے گھروں کو چلے جائیں۔
تو اس سے زیادہ بھروسے کا خون کیا ہوسکتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس ملک کی سب سے بہترین پولیس فورس ہے۔ انہوں نے کہا ’میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ جموں وکشمیر کی جو پولیس ہے یہ پولیس ملک میں سب سے بہترین پولیس فورس ہے۔ یہ بہت زیادہ بہادر ہیں۔ بہت زیادہ ہمت والے ہیں، لیکنیہ جموں وکشمیر میں اپنے لوگوں سے نمٹتے وقت بہت صبر سے کام لے رہے ہیں۔ جس دن اور جس وقت ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا تو میں سمجھتی ہوں کہ بہت مشکل ہوگی‘۔
محترمہ مفتی نے مزید کہا ’میری لوگوں سے گذارش ہے کہ ابھی بھی وقت ہے اور ہمیں سنبھلنا چاہیے۔ یہ پولیس فورس ہماری اپنی فورس ہے۔ یہ ہمارے اپنے بچے ہیں۔ ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک انتہائی شرمناک ہے‘۔ دریں اثنا مقتول پولیس افسر کی نعش پر پھول مالائیںچڑھانے کی تقریب میں ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ مفتی، متعدد کابینی وزرا ، اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر سیکورٹی عہدیداروں بشمول ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے حصہ لیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dont test restraint shown by our police cm mehbooba mufti warns kashmiris in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply