ڈوڈہ پر اسرار فائرنگ میں زخمی دو ایس پی او میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا

جموں: جموں خطہ کے ضلع ڈوڈہ میں گذشتہ روز پراسرار فائرنگ کے ایک واقعہ میں زخمی ہونے والے دو اسپیشل پولیس آفیسروں (ایس پی اوز) میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ’گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں میں زیر علاج ایس پی او محمد یونس آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک محمد یونس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی تھی۔
ضلع ڈوڈہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات دو ایس پی اوز اس وقت زخمی ہوگئے تھے جب نامعلوم مسلحہ افراد نے ضلع کے تحصیل گنڈو کے تانتا علاقہ میں واقع ایس ٹی ایف چوکی پر فائرنگ کی تھی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق مسلحہ افراد نے گولیوں کے کم از کم 12 راونڈ فائر کئے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں محمد یونس کے علاوہ ایس پی او کاکر سنگھ بھی زخمی ہوا تھا، اور دونوں کو بعدازاں ہیلی کاپٹر سے جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا تھا۔ رپورٹوں کے مطابق ایس پی او کاکر سنگھ کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Doda firing incident injured spo dies in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags:

Leave a Reply