شادیوں میں بے جا اسراف کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا، مسلم معاشرے کو تباہی سے بچانا ہر فرد کی ذمہ داری: میرواعظ

سری نگر: (یو ا ین آئی) حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق نے کشمیری سماج میں بڑھتے ہوئے غیر اسلامی رجحانات اور اسراف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے مسلم معاشرے کو تباہی سے بچانے کے لئے ہر فرد کی جانب سے ذمہ دارانہ کردار حالات کا ناگزیر تقاضا ہے۔ انہوں نے کشمیر میں شادی بیاہ کے مواقع پر حد سے زیادہ اسراف اور فضول خرچیوں کو غیر اسلامی روش قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی اور بیاہ کے مواقعوں پر اگر چہ ایک مخصوص اور محدود پیمانے پر کھانے پینے اور دیگر اخراجات کی اسلام میں گنجائش موجود ہے لیکن یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ کشمیر میں خوشی کے ان مواقعوں پر تمام حدود کو پھلانگ کر نام و نمود کی خاطر ایسی بدعات کو فروغ دیا جارہا ہے جو آگے چل کر پورے کشمیری سماج کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ میرواعظ نے کہا کہ نصب شب کی اوقات میں پٹاخے سرکرنا اور آتش بازی کا مظاہرہ اور لاوڈ سپیکروں پر گانا بجاناجس سے ہمسایوں دیگر لوگوں بشمول بیمار افراد اور طلبا کے آرام میں خلل ہو کسی بھی طور جائز ٹھرایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جہاں وازوان کے نام پر لوگوں کو انواع و اقسام کے کھانوں کے ساتھ اب ہزاروں روپے کے نوٹوں سے خاطر تواضع کرنا ایک شرمناک روش بن گئی ہے جسے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا سماج کس طرح تباہی کی جانب جارہا ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ اسلام میں کھاؤ پیو اور اسراف سے بچوکا واضح حکم موجود ہے اس کے باوجود لوگ نہ صرف کھانے پینے پر حد سے زیادہ اسراف سے کام لے رہے ہیں بلکہ نئے نئے بدعات اور فضول خرچوں کے ذریعے شادی جیسے مقدس رشتے کو پامال کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا ایک ایسے وقت میں جبکہ پوری قوم بے پناہ آلام اور مصائب میں گھری ہوئی ہے اور اس قوم کو سیاسی اور سماجی سطح پر لاتعداد مسائل اور پریشانیوں کا سامناہے یہاں کے عوام کی جائز آواز کو دبانے کے لئے ہر غیر جمہوری اور ہر غیر اخلاقی حربہ بروئے کار لایا جارہا ہے یہ یہاں کے عوام کی قومی اور ملی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر مسئلے اور ہر مرحلے پر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت فراہم کریں اور ایسے کاموں سے اجتناب کریں جس کی بنا پر ان کو اللہ کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Do not do unislamic thing during marriages says mirwaiz umar farooq in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply