کیا اے ایم یو کا اسکالر منان وانی حزب المجاہدین میں شامل ہو گیا؟

سری نگر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالر منان وانی کی سوشل میڈیا پر اس جاری ہونے والی اس تصویر کے بعد جس میں اسے ایک اے کے 47-رائفل کے ساتھ دکھایا گیا ہے،یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وانی نے حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔منان وانی کپواڑہ کے لولاب میں واقع ٹاکی پورہ کے گاؤں کا رہائشی ہے۔
اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے جیالوجی میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق 25سالہ جیالوجی اسکالر کو 3جنوری کو گھر واپس جانا تھا لیکن وہ گھر نہیں پہنچا۔
اور گھر نہ پہنچنے کے بعد جس سوشل میڈیا پر اس کی تصویر پھیلی تو گھر والوںنے پولس سے رابطہ کیا اور گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔جموں و کشمیر پولس نے بتایا کہ وانی کی انتہاپسند تنظیم میں شمولیت کی تصدیق نہیںہو سکی ہے۔ کشمیر کے انسپکٹرجنرل نے کہا کہ اس امر کا امکان ہے کہ یہ تصویر فوٹو شاپ سے تیار کی گئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Did amu scholar mannan wani join hizbul mujahideen cops express caution in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply