پاکستان کے معاملہ میں اٹل بہاری باجپئی کی سوچ کو اختیار کرنا ہوگا:فاروق عبداللہ

پنجی:جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ علاقے میں مستقل امن کے لئے ہندستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ضروری ہیں۔ مسٹر عبداللہ انٹرنیشنل گوا سینٹر کی طرف سے اتوار کی رات منعقد ”انڈیا ہیلتھ آف دی نیشن“ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آخر کب تک قتل ہوتے رہیں گے؟ اس کے آگے کا راستہ کیا ہے؟ کیا ہم سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی طرح نہیں سوچ سکتے ۔ جو کہتے ہیں کہ دوست تبدیل کیا جاسکتا ہے لیکن ہم اپنے پڑوسی کو تبدیل نہیں کر سکتے؟ انہوں نے کہا کہ انہوں نے مسلسل اس حوالے سے آواز بلند کی ہے۔ ہمیں پاکستان سے مذاکرات کرکے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہوگا جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا تب تک جموں و کشمیر میں امن بحال نہیں ہوسکتا اور وہاں کے لوگ گوا یا دیگر ریاستوں کی طرح ترقی نہیں کر سکتے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dialogue necessary between india pakistan farooq abdullah in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply