جموں وکشمیر پولیس سربراہ نے قانون نافذ کرنے والی اداروں میں عمدہ تال میل پر زوردیا

سری نگر:جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے مابین قریبی تال میل پر زور دیتے ہوئے امن و قانون کو یقینی بنانے کے لئے معقول اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریاست میں امن و قانون کو یقینی بنانے کے لئے تال میل لازمی ہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر وید نے بدھ کو یہاں پولیس ، نیم فوجی دستوں ،سراغ رساں ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ میں ڈی آئی جیز اورواد ی کے تمام اضلاع کے ایس پیز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔
ڈی آئی جیز اور ڈی ایس پیز سے ان کے علاقوں میں امن و قانون کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے برف باری کے بعد دور دراز علاقوں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dgp vaid stresses better functioning of law enforcement agencies in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment