جموں وکشمیر پولس کو مزید تندہی اور لگن سے عوام کی خدمت کرنی چاہئے: پولس سربراہ راجندر کمار

جموں: جموں وکشمیر کے پولس سربراہ کے راجندرا کما ر نے پولس کے روز مرہ کے کام کاج میں شفافیت لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ فورس کے حوالے سے عوام میںجو غلط تاثر پھیلایا یا پیدا کیا گیا ہے اسے دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولس اہلکاروں کو مزید تندہی اور لگن کے ساتھ کام کرکے لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر پولس لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے ریاست میں معمول کے حالات بحال کرنے میں کامیا ب ہوئی ہے۔.ریاستی پولیس سربراہ کے راجندرا نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو پولس ٹریننگ تلواڑہ ، ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ادھم پور ، ریاسی اورشیر کشمیر پولس اکیڈمی میں پولس درباروں کے دوران اہلکاروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولس لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے ریاست میں معمول کے حالات بحال کرنے میں کامیا ب ہوئی ہے۔ تاہم اس کے کام کاج میں مزید بہتری لانے کے لئے سنجیدگی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے اور ریاست کے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نے پچھلے 27برسوں کے دوران مختلف چیلنجوں اور صورتحالوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے تعاون نے پولس کو بگڑتے حالات سے نمٹنے میں حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولسنگ کے نئے طریقوں کو اختیار کرتے ہوئے اہلکار ا±بھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ کے راجندراکمار نے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے کے لئے نوجوانوں اور افسروں کی تعریف کی۔ .انہوں نے کہا کہ جنگجوو¿ں کا مقابلہ کرنے کے دوران پولس اہلکاروں نے کافی صبر و تحمل سے کام لیاتاکہ جائیداد اور انسانی جانوں کو کوئی زک نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا اور عوام کے جان و مال تحفظ دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔ دورہ کے دوران کے راجندرا کمار نے اعلیٰ پولس افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے اپنے اپنے یونٹوں کے کام کاج کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہیں بتایا گیا کہ فورس کے کام کاج میں مزید بہتری لانے کے لئے جامع کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈی جی پی کے ہمراہ آئی جی پی، ایس کے پی اے راجیش کمار ، آئی جی پی جموں دانش رانا، ڈی آئی جی ادھم پور۔ ریاسی رینج سریندر گپتا ،ایس ایس پی ادھم پور شلیندر مشرا، ایس ایس پی ریاسی طاہر سجاد بٹ ،پرنسپل ایس ٹی سی تلواڑہ جہانگیر خان ، ایڈیشنل ایس ایس پی موہن لال کیتھ،سنجے سنگھ رانا اور کچھ دیگر پولس افسران بھی تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dgp of jammu kashmir hails police force in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply