کاروان امن بس بھاری برفباری و پھسلن کے باوجود پاک مقبوضہ کشمیر روانہ

سرینگر: لائن آف کنٹرول پر حال ہی میں ہونے والی بھاری برف کے بعد سڑکوں پرزبردست پھسلن کے باوجود کاروان امن بس آج آخری ہندوستانی فوجی چوکی کمان پوسٹ سے سرحد پر پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) کے لئے روانہ ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ بس صبح سرینگر سے روانہ ہوئی اور اب تجارت سہولت سینٹر (ٹی ایف سی ) پہنچ چکی ہے۔
بس کے حقیقی مسافروں کی تعداد کے بارے میں دوپہر بعد ہی پتہ چل سکے گا۔ گزشتہ سال وادی کشمیر میں بدامنی اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے باوجود یہ بس سروس جاری رہی۔ اس بس سروس کا آغاز سات اپریل 2005 کو ہوا تھا اور مختلف دہشت گرد تنظیموں نے اس کی سختی سے مخالفت کی تھی۔ سال 1947 کے ہندوستان پاکستان کی تقسیم کے بعد سرحد کے دونوں طرف آباد خاندانوں کو ملانے میں یہ بس مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Despite slippery conditions karvan e aman bus leaves for pok in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply