پلوامہ میں دو منحرف اسپیشل پولس افسروں سمیت 4 ہلاک

سری نگر: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں چار انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔ پولس کے مطابق ان چاروں کا تعلق جیش محمد سے تھا۔

ہلاک شدگان میں وہ دو اسپیشل پولس افسران بھی ہیں جوحال ہی میں پولس فورس سے بھاگ کر انتہاپسندوں میں شامل ہو گئے تھے۔پولس کے ایک ترجمان کے مطابق معتبر اطلاع ملنے کے بعد جنوبی کشمیر کے لیٹیر علاقہ کے پنجران میں سلامتی دستوں نے تلاش مہم شروع کی۔

تلاش مہم کے دوران وہاں روپوش انتہاپسندوں نے سلامتی دستوں کی سرچ پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔سلامتی دستوں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس نے تصادم کا رخ اختیار کر لیا۔جس میں دو انتہاپسند اور دو اسپیشل پولس افسران جو حال ہی میں پولس فورس سے منحرف ہو کر کالعدم د ہشتپسند تنظیم جیش محمد میں شام ہو گئے تھے، شامل ہیں۔

مطلوب انتہاپسندوں کی شناخت پنجران پلوامہ کے رہائشی عاشق حسین غنائی اور اریہار پلوامہ کا عمران احمد بھٹ کے طور پر کی گئی ہے۔دونوں اسپیشل پولس افسران کی شناخت شوپیان کے علاقہ اٹھ ملا کے رہائشی محمد سلمان خان اور توجن پلامہ کے شبیر احمد ڈار کے طور پر کی گئی ہے۔

پلوامہ ضلع میں یہ دونوں اسپیشل پولس فیسرز جب ڈسٹرکٹ پولس لائن واپس نہیں پہنچے تو پولس نے تحقیقات شروع کی۔ اور خفیہ اطلاع ملنے پر جائے تصادم پہنچ گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Deserter spos among 4 militants killed in pulwama in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.