علیحدگی پسندتنظیم دختران ملت کی چیرمین آسیہ اندرابی رہا

سرینگر:علیحدگی پسند تنظیم دختران ملت کی صدر آسیہ اندرابی کو 75 دن تک حراست میں رکھنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ دختران ملت کی ایک ترجمان نے بھی سری نگر میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ اندرابی کو75روز کی حراست کے بعد کل بارہمولہ کے سب جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایک مقامی عدالت نے اندرابی کے خلاف لگے پپلز سیفٹی ایکٹ کے الزام کو منسوخ کر دیا تھا لیکن ایک دیگر معاملہ میں عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر پولیس نے اندرابی کو چار اکتوبر کو سرینگر سے گرفتار کیا تھا۔وہ علیحدگی پسند لیڈر قاسم پختو کی بیوی ہے جو سری نگر کی سنٹرل جیل میں بند ہے۔ حریت کے میڈیا ایڈوائزر شاہد الاسلام ایڈوکیٹ کو بھی پانچ ماہ کی حراست کے بعد منگل کو رہا کر دیا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dem chairperson asiya andrabi released in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply