محبوبہ مفتی کے کشمیری عوام کو درشن صرف دور درشن پر ہی ہوتے ہیں: عمر عبداللہ

سری نگر:جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر خصوصاً وادی کے عوام اس وقت تکلیف دہ دور سے گزر رہے ہیں اورحکومت کا کہیں نام ونشان ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ان کے رفقاء کے درشن صرف دور درشن پر ہی ہوتے ہیں، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات دور کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو وسطی کشمیر میں واقع اپنے حلقہ انتخاب بیروہ کے ماگام میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ’ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ نامساعد حالات کی وجہ سے میں اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ نہیں کر پایا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Darshan of mehbooba mufti only on doordarshan says omar abdullah in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply