سرینگر کے کچھ علاقوں میں کرفیو اور کچھ میں دفعہ144پھر نافذ

سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالخلافہ سرینگر کے شہر خاص بارہمولہ، اور کئی تجارتی علاقو ں میں جمعہ کیصبح پھر سے کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ شہر کے دوسرے علاقوں میں احتیاطاً لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ نوہٹا، خانیار، رن واڑی، ایم آر گنج، شہر خاص کے صفاکدل اور بارہمولہ تھانہ کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ قانون و انتظام کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سیول لائن سمیت شہر کے کئی دیگر علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔
نوہٹا میں ”آزادی کے حق میں“ نعرے بازی کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے سیکورٹی فورس کو آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے اور لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ یہ مظاہرین سیکورٹی فورس کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی اور دو دیگر جنگجووں کے مارے جانے کے بعد گزشتہ 9 جولائی سے ہی بند تاریخی جامع مسجد سے روکاہٹ ہٹانے جانے کا مطالبہ کررہے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Curfew restrictions ahead of friday prayers in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply