کشتواڑ میں سخت کرفیو نافذ، مقتول بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر مامور دونوں پی ایس او حراست میں

سری نگر: گذشتہ شب جموں و کشمیرکے کشٹواڑ میں ،جہاں پولس اور دیگر سیکورٹی ادارے ابھی تک بی جے پی کے ایک سنیئر لیڈر انل پریہار اورا ن کے بڑے بھائی کے قاتلوں کاسراغ نہیں لگا سکے ،جمعہ کے روز سخت کرفیو نافذ کر دیے جانے سے زبردست سناٹا رہا اور صرف پولس اور فوج کے اہلکاروں کے جوتوں کی دھمک اس سناٹے کے سینے کو چیر رہی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولس نے اپنے ہی محکمہ کے دو اہلکاروں کو، جو بی جے پی لیڈر کے باڈی گارڈ کے طور پر تعینات تھے، پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔

واضح ہو کہ مقتول بی جے پی لیڈر چونکہ دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ میں تھے اس لیے انہیں دو ذاتی محافظ(پی ایس او) فراہم کیے گئے تھے۔لیکن جس وقت بی جے پی لیڈر اور ان کے بڑے بھائی پر حملہ ہوا تو یہ دونوں باڈی گارڈ ان کے ساتھ نہیں تھے۔

کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر انگریز سنگھ رانا کے مطابق وہ سیاست دانوں سے متواتر درخواست کر تے رہے ہیں کہ اپنے ساتھ پی ایس اوز کو لے کر چلیں۔لیکن اس کیس میں دو نوں باڈی گارڈز پریہار کے ساتھ نہیں تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Curfew in kishtwar police question psos posted with bjp leader anil parihar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply