وادی کشمیرمیں پتھراؤ کرنے والوںسے نمٹنے کیلئے سی آر پی ایف جوانوں کو خصوصی ٹریننگ

سری نگر:وادی کشمیر میں سنگبازوں سے نمٹنے کے لئے سینٹرل ریزو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے معروف خبر رساں اردو نیوز ایجنسی یو این آئی کو بتایا ’جموں شہر کے مضافاتی علاقہ نگروٹہ میں واقع زونل ٹریننگ سنٹر میں سی آر پی ایف اہلکاروں کومظاہروں کے دوران کشیدگی کو کم کرنے اور سنگبازوں سے بغیر کسی جانی نقصان کے نمٹنے کی سخت ٹریننگ دی جارہی ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ پر محیط یہ خصوصی تربیتی کورس طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس کی کامیاب تکمیل کے بعد لاءاینڈ آڈر ڈیوٹی پر تعینات کئے جانے والے ان اہلکاروں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا ’اس خصوصی ٹریننگ کا مقصد ان سی آر پی ایف اہلکاروں کو اس حساس ریاست میں ملک و سماج مخالف عناصر سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا ہے، جن کاملک کے دیگر علاقوں سےیہاں تبادلہکیا جاتا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی ٹریننگ کا نام ’پری انڈکشن ٹریننگ‘ رکھا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ’یہ ٹریننگ پانے والے اہلکاروں کو لاءاینڈ آڈر کے مسئلے، سنگبازوں، انسداد عسکریت پسندوں کی کارروائیوں اور شرپسندوں سے نمٹنے کے لئے تیار کیا جاتا ہے‘۔ انہوں نے بتایا ’اس کے علاوہ ان اہلکاروں کو ان لوگوں سے بغیر کسی جانی نقصان کے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے، جو انسداد عسکریت پسندی کی کاروائیوں میں رخنہ ڈالنے کے مرتکب ہوجاتے ہیں‘۔.ذرائع نے بتایا ’اگرچہ ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر اہلکاروں کو ریاست کے مختلف حصوں میں تعینات کیا جائے گا، تاہم تربیت پانے والے اہلکاروں کی ایک چھوٹی تعداد کو ریزرو رکھا جائے گا تاکہ ان کو ہنگامی حالات میں تعینات کیا جاسکے‘۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’سنگبازی‘ جو پہلے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے سول لائنز کے مائسمہ اور پائین شہر کے چند گنے چنے علاقوں تک محدود تھی، اب کشمیر کے دیہی علاقوں تک پھیل گئی ہے اور اس میں معروف حزب المجاہدین کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد غیرمعمولی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں نوجوان سنگبازوں کے ہجوم زیادہ ہی جنونی ہوتے ہیں اور ان میں 8 سے 10 سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔ دوسری جانب دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں سنگبازی کے واقعات میں اضافے کے سبب سیکورٹی فورسز کو انسداد عسکریت پسندی کی کاروائیوں کے دوران خاصی دقتوں ں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: crpf troops take special training to tackle stone pelters in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply