کشمیرمیں پہاڑی پرحادثہ کے سبب سی آر پی ایف جوان ہلاک

جموں: (یو این آئی) جموں و کشمیر میں ضلع ریاسی کے تریکوٹا پہاڑی پربھیڑوں گھاٹی کے نزدیک ڈیوٹی کے دوران سی آر پی ایف کا ایک جوان حادثاتی طور پر پھسل کر گہری کھائی میں گر گیا جس سے اس کی موت ہوگئی اور اس کا ہتھیار کھو گیا۔
پولیس نے یہاں بتایا کہ آج صبح بھیڑوں مندر کے سامنے اوم پوائنٹ پر سی آر پی ایف کا ایک جوان ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ دریں اثنا حادثاتی طور پر پھسل جانے سے وہ ایک گہری کھائی میں گر گیا۔
ذرائع کے مطابق مہاراشٹر میں دریا پور تحصیل کے رہنے والے بھیم راؤ کے بیٹے کانسٹبل انگلی گوتم کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی۔ اس کی لاش جائے واقعہ سے برآمد کرلی گئی ہے تاہم اس کی رائفل نہیں ملی ہے، اسے تلاش کی جا رہی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crpf man killed in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply