بارہمولہ میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

سری نگر:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعہ کی صبح ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار کی دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 176 بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ جئے بھگوان جو کہ ٹنگمرگ میں تعینات تھا، کو جمعہ کی صبح دوران ڈیوٹی دل کا شدید دورہ پڑ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ جئے بھگوان جو کہ راجستھان کے کاتھی واس گاو¿ں کا رہنے والا ہے، کی میت کو اس کے آبائی علاقہ روانہ کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crpf jawan dies of cardiac arrest in baramulla in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply