سی آر پی ایف نے شمالی کشمیر میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر کے فدائین حملہ ناکام بنا دیا

سری نگر:مستعد سنٹرل ریزرو پولس فورس(سی آر پی ایف)نے شمالی کشمیر میں ایک بڑے فدائین حملے کو ناکام کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے بندی پورہ ضلع میں صبح پونے چار بجے اچانک ہی دہشت گردوں نے فدائین حملہ کردیا۔ مستعد سی آرپی ایف اہلکاروں نے اس حملے کو نہ صرف ناکام کر دیا بلکہ جوابی کاروائی کرتے ہوئے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولس ( ڈی جی پی)ڈاکٹر ایس پی وید نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے پیر کو علی الصباح سمبل واقع 45سی آرپی ایف بٹالین پر اچانک فدائین حملہ کر دیا۔
پہلے سے ہی ہرخطرے سے نمٹنے کو تیار بٹالین نے اس حملے کا دفاع کرتے ہوئے جوابی کاروائی میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکورٹی فورسز نے ایک گھنٹے کی کاروائی کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر وید نے کہا کہ پولس کی مزید کمک طلب کی گئی ہے اور پورے خطے میں تلاشی مہم چلائی گئی جس میں چار دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تمام دہشت گرد غیر ملکی نظر آتے ہیں۔ ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارودبرامد کیا گیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crpf foils suicide attack in kashmir kills 4 terrorists in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply