کشمیر میں سی آرپی ایف نے اپنے کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ کی کوشش ناکام بنادی

سری نگر: سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) نے دوشنبہ کی صبح بھاری اسلحہ سے لیس دو دہشت گردوں کی سری نگر کے کرن نگر علاقہ میں واقع اپنے کیمپ پر دھاوا بولنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
موصول اطلاع کے مطابق سی آرپی ایف کے اہلکاروں کو صبح ساڑھے چار بجے پشت پر تھیلہ لٹکائے اے کے 47رائفلوں سے لیس دو انتہا پسند وں کوکیمپ کی جانب بڑھتے دیکھا۔سی آر پی ایف عملہ نے فوراً فائرنگ کی اور انتہاپسند واپس بھاگ کھڑے ہوئے اور ایک عمارت میں گھس گئے۔ اس عمارت کو سی آر پی ایف عملہ نے گھیر لیا اور دہشت گرد کیمپ کے قریب ہی واقع ایک اور عمارت میں محصور ہو گئے۔
یہ دہشت گرد سری نگر میں کرن نگر کے مصروف بازارعلاقہایک زیر تعمیر عمارت کے اندر دکھاءدیے تھے۔ایک پولس افسر نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ان انتہا پسندوںکو صبح9تا10بجے کے درمیان سرچ آپریشن کے دوان دیکھاگیا لیکن مزید اطلاعات بہم پہنچانے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس سے کارروائی متاثر ہو گی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crpf foils militants attempt to attack its srinagar camp in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply