سری نگر۔ مظفرآباد ’کاروان امن‘ بس سروس معطل

سری نگر: وادی کشمیر میں حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے اعلیٰ ترین کمانڈر برہان وانی کی 8 جولائی کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے بعد پیدا شدہ کشیدہ صورتحال کے مدنظر جموں وکشمیر کا موسم گرما کا دارالخلافہ سری نگر اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ روزہ ’کاروان امن‘ بس سروس کی معطلی کو آج پیر کے روز بھی معطل رکھا گیا۔
اس بس سروس کو گذشتہ پیر کو عیدالفطر کے موقع پر معطل کیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ طرفین نے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر بس سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق رائے سے لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو مسافر اس ہفتہ وار بس سے آج سفر کرنے والے تھے، انہیںپہلے ہی اس فیصلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔
رواں سال کے دوران یہ چوتھی دفعہ ہے کہ جب سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان ’کاروان امن بس‘ نہیں چل سکی۔ 14 مارچ کو سرحد کے ا±س پار مٹی کے تودے گرنے ، 4 اپریل کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوکی برسی کے موقع پر اور 4 جولائی کو عیدالفطر کے پیش نظر اس بس سروس کو معطل کردیا گیا تھا۔
سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی اس ہفتہ وار بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اِس کے ذریعے ہزاروں لوگ سرحد کے اس پار اور اس پاراپنے عزیز واقارب سے ملاقات کرنے جاتے رہتے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cross loc bus service suspended in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply