جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی رہنماؤں اور ارکان کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

سری نگر: وادی کشمیر میں سلامتی دستوں نے جماعت اسلامی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اس کے درجنوں رہنماو¿ں اور ارکان کو گرفتار کر لیا۔

جماعت اسلامی کے خلاف یہ کریک ڈاؤن جمہ کی شام میں جموںکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف ) سربراہ یاسین ملک کی گرفتاری کے بعد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں مزید علیحدگی پسند رہنماؤں کی گرفتاریاں کی جاسکتی ہیں۔

جماعت اسلامی کے ترجمان نے بھی ان گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں مختلف مقامات پر شب بھر چھاپے مارے جاتے رہے اور اس دوران جماعت کے مرکزی و ضلع سطح کے لیڈروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

جن جماعتی لیڈروں کو مگرفتار کیا گیا ہے ان میں امیر جماعت ڈاکٹر عبد الحمید فیاض، ایڈوکیٹ زاہد علی(ترجمان)، سابق سکریٹری جنرل غلام قادر لون، امیر ضلع اسلام آباد عبد الرفاو¿ف، امیر تحصیل پہلگام مدثر احمد، دیلاگام سے عبد السلام اور بختاور احمد،ترال سے محمد حیات، چدورا سے بلال احمد،چک سنگران سے غلام محمد ڈار اور مزید درجنوں ارکان شامل ہیں دریں اثنا ریاستی حکومت نے کشمیر میں فوری طور پر اضافہ نیم فوجی دستے تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزارت داخلہ کو ایک مکتوب ارسال کر کے ریاستی انتظامیہ نے مرکزی مسلح دستوں کی100کمپنیاں بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Crackdown on jamaat e islami cadre in kashmir top leaders arrested in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.