سری نگر کے شری مہا راجہ ہری سنگھ اسپتال کے باہر دہشت گردانہ حملہ میں دو پولس اہلکار ہلاک، پاکستانی دہشت گرد فرار

سری نگر: پولس کی تحویل سے ایک پاکستانی دہشت گردکو چھڑانے کے لیے دہشت گردوں نے یہاں مہا راجہ ہری سنگھ اسپتال کے باہر دن دھاڑے پولس پارٹی پر حملہ کر دیا جس میں 2 پولس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ ا سوقت پیش آیا جب ریاستی پولس کی ایک پارٹی سینٹر ل جیل سری نگر میں قید انتہا پسندوں کو جن میں نوید نام کا ایک پاکستانی بھی شامل تھا، طبی معائنہ کے لئے اسپتا ل لائی تھی۔ دہشت گردوں کی اس فائرنگ کا فائدہ اٹھا کر پاکستانی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ یہ انتہا پسندیہاں اپنے ساتھی کو چھڑانےکے لئے آئے تھے ۔
حملے کے بعد ایس ایس پی سری نگر امتیاز اسماعیل نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے میں حفاظتی بندوبست میں اضافہ کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا ۔

Title: cop killed outside srinagar hospital pakistani terrorist escapes jk police | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply