کمرشل ہیلی کاپٹر سروس پر عائد ٹیکس کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: جموں وکشمیر حکومت

سری نگر :حکومت جموں وکشمیر نے جمعرات کو اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ویشنو دیوی اور امرناتھ ہیلی کاپٹر سروس پر نافذ کردہ ٹیکس کو کالعدم قرار دینے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔
قانون ساز اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے رکن دیویندر سنگھ رانا کے سوال کے جواب میں ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب احمد درابو نے کہا ’یہ بات حقیقی پر مبنی ہے کہ محکمہ خزانہ نے ایس آر او نمبر 297 بتاریخ 2 ستمبر 2015 کے ذریعہ ریاست میں چل رہی کمرشل ہیلی کاپٹر سروس پر سیلز ٹیکس کا اطلاق کیا‘۔
انہوں نے کہا ’فی الوقت ٹیکس کو کالعدم قرار دینے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے‘۔(یو این آئی)

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Commercial helicopter services in jammu kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply