وادی کشمیر میں برفیلی ہوائیں،سورج غائب، بارش کا بھی امکان

سری نگر: وادی کشمیر میں مسلسل سرد ہواؤں کے ساتھ برف باری کی وجہ سے لوگوں کو سخت سردی سے کوئی راحت نہیں ملی، جہاں سری نگر میں آج موسم کی سرد ترین رات تھی۔ یہاں درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو معمول سے دو درجہ کم ہے۔ آسمان میں بادلوں کے پیچھے کبھی کبھی سورج بھی نظر آیا مگر برفیلی ہوائیں چلنے سے وادی میں سردی میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے اور آئند 3 جنوری تک بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اہلکار نے یو این آئی کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں آئندہ 72 گھنٹے تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ دریں اثناءآ ج سری نگر میں علاحدگی پسندوں کی ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی بری طرح مفلوج ہوگئی ہے، وہاں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے منفی 3 ڈگری سے بڑھ کر منفی 4.3 ڈگری سلسیس ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران وادی میں عام طورپر مطلع صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ نیز کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 12 ڈگری اور منفی 5 ڈگری سلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ جنوبی خطہ لیہہ میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران آسمان جزوی طورپر ابر آلود رہنے اور درجہ حرارت 9 ڈگری سے منفی 10 ڈگری سلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cold weather conditions continue in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply