ایل او سی پرپاکستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، 2 خواتین زخمی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور جموں خطہ کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز پاکستان کی طرف سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ پاکستانی رینجرز کی طرف سے جمعہ کی صبح اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر بھارتی فوج کی چوکیوں اور سرحدی دیہات کو نشانہ بناکر شدید فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد پار سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں شکیلہ بیگم نامی خاتون زخمی ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ’زخمی خاتون کو پہلے مقامی اسپتال اور بعدازاں خصوصی علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے بھی سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا جواب دیا اور طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ دوسری جانب ضلع پونچھ میں ایل او سی پر پاکستان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جمعہ کو مسلسل چوتھے دن بھی جاری رہا۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا ’پاکستانی فوج نے جمعہ کی علی الصبح چار بجکر 15 منٹ پر پونچھ کے بی جی سیکٹر میں بلااشتعال اور شدید فائرنگ کا ہلکے و خودکار ہتھیاروں اور مارٹروں سے سلسلہ شروع کیا گیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ اور موثر جواب دیا۔
اس دوران پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں نسیمہ اختر زوجہ غیاث احمد ساکنہ دھارتھی بالاکوٹ شدید زخمی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پونچھ کے بالاکوٹ میں ایک واٹر ٹینک کو مبینہ طور پر سرحد پار سے داغے گئے ایک مارٹر کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا ’بی جی سیکٹر میں گولہ باری کا تبادلہ صبح کے قریب 9 بجکر 45 منٹ پر رک گیا۔ پونچھ میں سرحدوں پر کشیدگی کے سبب سرحدی دیہاتیوں میں سراسیمگی کا عالم ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Civilian injured in ceasefire violation by pakistan along loc in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply