مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حکومت حریت رہنماوں سے بھی بات کرے:بزاز

نئی دہلی:جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فرنٹ کے رہنما پنڈت بھوشن بزازنے مسئلہ کشمیر کے پیچیدہ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے مرکزی حکومت سے حریت رہنماوں سے بھی بات چیت کرنے کی اپیل کی ہے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں پنڈت بزاز نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ سے ریاست اور ملک کی معیشت پر کافی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں کیوں کہ مرکز کو وادی میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی پر کروڑروپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے حریت رہنماوں کو جیلوں میں ڈالنے کے حکومت کے فیصلے کی بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ حریت رہنماوں کو نظر بند کرنے یا جیلوں میں ڈالنے سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ہے اس کے بجائے ریاستی اور مرکزی حکومت کو حریت رہنماوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Centre should talks with all hurriyat leaders too in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply