سری نگر میں طلبا کے خلاف پولس کارروائی پر مرکز کا محبوبہ مفتی حکومت سے اظہار تشویش

نئی دہلی: مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ این آئی ٹی سری نگر میں طلبا کے خلاف پولس کارروائی پر مرکز نے جموں و کشمیر کی حکومت سے اپنی تشویش کا اظہار کر دیا ۔وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت نے کہا کہ طلبا کے خلاف پولس کو طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا اور مرکز طلبا کو جسمانی و تعلیمینقصان نہ پہنچنا یقینی بنانے کے لیےمقامی حکام سے مستقل رابطہ کیے ہے۔
سنگھ نے کہا کہ میں نے اپنی اور حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھی تشویش ظاہر کر دی ہے ۔ انہوں نے ہمیںیقین دلایا ہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل تمام حساسیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اختیار کیا جائے گا۔یاد رہے کہ جمعہ کو ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد این آئی ٹی کیمپس میں مقامی و غیر ریاستی طلبا کے درمیان تصادم ہو گیا تھا۔ جس کے بعد انسٹی ٹیوٹ کو بند کر دیا گیا تھا اور وہ منگل کو دوبارہ کھلا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: centre has conveyed concern to jk cm over nit incident jitendra singh in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply