سری نگر سے کاروان امن بس22مسافروں کو لے کر پی او کے روانہ

سرینگر: سری نگر اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) کے مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس آج صبح آخری ہندوستانی فوجی چوکی کمان پوسٹ سے روانہ ہوئی۔
سرکاری ذرائع نےیواین آئی کو بتایا کہ اس بس میں 11 خواتین اور ایک بچہ سمیت کل 22 مسافر ہیں۔کشمیر میں گزشتہ سال شورش زدہ ماحول اور کنٹرول لائن پر کشیدگی کے باوجود یہ بس سروس جاری رہی۔ اس بس سروس کا آغاز سات اپریل 2005 کو ہواتھا اور پاکستان کے دہشت گرد گروپ نے اس کی شدت سے مخالفت کی تھی۔
دونوں ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے مسافروں کے ناموں کی منظوری دیے جانے کے بعد انتظامیہ ٹریول پرمٹ جاری کرتی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Carwan e aman bus left for pok in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply