بس ڈرائیور نے مسافروں کو تو بچا لیا مگر خود کو موت سے نہ بچا سکا

جموں : جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں ایک بس ڈرائیور کی مستعدی سے 40 سے زائد مسافروں کی جان بچ گئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ میندھارسے کالابن جا رہی بس کے ڈرائیور نے سینے میں تکلیف محسوس ہونے پر چگن کے قریب ایک پتھر سے بس ٹکرا دی، جس سے بس رک گئی۔
اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بس ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام نہ لیا ہوتا تو بس 300 فٹ گہری کھائی میں گر جاتی، جس سے ایک بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔اور نہ معلوم کتنے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus driver saves 40 passengers before dying of heart attack in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply