برہان وانی دہشت گرد نہیں کشمیریوں کا ہیرو ہے: سید علی گیلانی

سری نگر: بزرگ علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کو جس میں انہوں نے مسٹر گیلانی کے بقول برہان وانی اور اس کے ساتھیوں کو ’دہشت گرد‘ کہا ہے،غیر حقیقت پسندانہ اور معتصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے قوم کا ہیرو ہے اور اس نے اپنی زندگی کشمیری قوم اور ان کی آزادی کے لیے اسی طرح قربان کی ہے جس طرح ہندوستان کے لوگوں نے برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
سری نگر کے مضافائی علاقہ حیدرپورہ میں اپنی رہائش گاہ سے باہر گرفتاری سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے حریت چیئرمین نے کہا ’جس طرح بھارت کے لوگ، جنہوں نے برطانوی سامراج کے خلاف اپنی جانیں قربان کیں، اپنی قوم کے ہیرو کہلاتے ہیں برابر اسی طرح ہمارے نوجوان جو بھارتی سامراج کے خلاف اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کررہے ہیں ہمارے قوم کے ہیرو ہیں‘۔
مسٹر گیلانی نے حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے جنازے میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا ’ برہان وانی کے جنازئے میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی یہاں تک کہ ان کا 40بار نماز جنازہ ادا کی گئی۔
لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت اس کی شہادت کی، مقبولیت کی اور اس کے حق میں لوگوں کے احترام اور محبت کی ایک زندہ علامت ہے۔ (یو ا ین آئی)

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Burhan wani a kashmiri hero not a terrorsitsays geelani in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply