پلوامہ ضلع میں ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی

سری نگر:جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں مشتبہ حالت میں ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جب مقامی لوگوں نے نالے میں لاش دیکھی تو پورے گدورا علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نالے سے باہر نکالا اور شناخت کے لئے اپنے ساتھ لے گئی۔ بعد میں متوفی کی شناخت محمد یوسف لون کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کی موت کے سبب کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔اس گاؤں کے ،جہاں یہ لاش ملی ہے، بشندوں نے الزام لگایا کہ سیکورٹی فورسز کے لوگوں نے اسے مار کر لاش نالے میں ڈال دی۔ لیکنپولس نے اس الزام کی تردید کی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bullet riddled body of man recovered in pulwama village in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply