کشمیر کے شوپیان میں ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش پائی گئی

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں گذشتہ رات دیر گئے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیان کے علم گنج میں گذشتہ رات دیر گئے اس وقت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جب مقامی لوگوں نے اسکول کے نذدیک ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش دیکھی۔ انہوں نے بتایا ’مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس کی ایک پارٹی نے فوری طور پر جائے مقام پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا‘۔ ذرائع نے بتایا کہ مہلوک نوجوان کی شناخت 30 سالہ اشتیاق احمد وگے ولد مشتاق احمد ساکنہ جبالپورہ بجبہاڑہ اننت ناگ کے بطور کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اشتیاق وگے پر نزدیک سے گولیاں چلائی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ’پولیس نے کیس درج کے تحقیقات شروع کردی ہے‘۔

Title: bullet riddled body found in jammu and kashmirs shopian | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply