پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ ،2بی ایس ایف جوان زخمی،جوابی کارروائی میں8 پاکستانی رینجر ہلاک

جموں:جموں کشمیر کے کٹھوعہ ضلع سے ملحق لائن آف کنٹرول کے پاس پاکستان نے آج گولہ باری کرکے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس سے سرحدی حفاظتی دستے (بی ایس ایف ) کا ایک جوان سنگین طور پر زخمی ہوگیا۔
یک اعلیٰ پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر سیکٹر کے بوبیا علاقے میں پاکستان میں کسی اشتعال کے بغیر صبح کو تقریباً 30 منٹ تک فائرنگ کی۔ اس نے یہ گولہ باری صبح 9 بجکر 35 منٹ پر اسی علاقے میں شروع کی جہاں کل بی ایس ایف کے جوانوں نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا۔ سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کررہے چھ دہشت گردوں کو فوج کی کارروائی کی وجہ سے پیچھے ہٹنا پڑا تھا۔
اس مہم کے دوران مبینہ طور پر ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔ پاکستانی فوج کی گولہ باری میں بی ایس ایف کے 173 ویں ریجیمنٹ کے جوان گرنام سنگھ سر میں گولی لگنے سے شدید طور پر زخمی ہوگئے وہ جموں کے سرکاری میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔اس فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بی ایس ایف جموں فرنٹیئر انسپکٹر جنرل ڈی کے اپادھیائے نے بتایا کہ بوبیان میں پاکستانی فائرنگ نے بی ایس ایف کو کو بھی جوابی کارروائی پر مجبو رکر دیا جس میں8پاکستانی رینجرز مارے گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsf says killed 7 pak ranger in crossfire at hiranagar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply