پاکستان کی ہندوستانی علاقہ میں پھر بلا اشتعال فائرنگ میں بی ایس ایف افسر سمیت آٹھ زخمی

جموں: پاکستان نے آج ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کی، جس میں سرحدی سلامتی فورس (بی ایس ایف) کے ایک افسر سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
ایک افسر نے یہاں بتایا کہپاکستان نے جموں کے آر ایس پورہ اور ارنیا سیکٹروں میں بین الاقوامی سرحد پر بغیر اشتعال کے صبح بھاری فائرنگ کی، جس میں بی ایس ایف اہلکار اے ایس آئی اے کے اپادھیائے زخمی ہو گئے۔ جموں کے ڈپٹی کمشنر سمرندیپ سنگھ نے بتایا کہ پاکستان نے سائی کلاں علاقے میں بھی فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ارنیا میں ڈیڑھ بجے سے فائرنگ ہو رہی ہے۔ لوگ اپنے گھروں کے اندر ہیں۔
فی الحال انسانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن فائرنگ میں کچھ مویشی مارے گئے ہیں۔ اس درمیان پولس کے ایک ترجمان نے کہا کہ سرحد پار مورٹار کا ایک گولہ داغے جانے سے سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت نیلم چودھری، سوما دیوی، کملیش کماری، وینا کماری، منجو چودھری، ساکشی چودھری اور سنجنا چودھری کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو جموں کے سرکاری میڈیکل کالج اوراسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsf official among 8 injured in pak firing in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply