پاکستانی فوجیوں کی سنیپرفائرنگ میں بی ایس ایف اہلکار زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعہ کی صبح سرحد پار پاکستانی فوجیوں کی طرف سے کئے گئے سنیپرفائرنگ میں سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے بی جی سیکٹر میں تعینات ایک بی ایس ایف کانسٹیبل اس وقت زخمی ہوگیا جب پاکستانی فوجیوں کی طرف سے سنیپر رائفل سے گولیاں چلائی گئیں۔ زخمی بی ایس ایف اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے تاہم بتایا کہ زخمی اہلکار کی حالت سے خطرے سے باہر ہے۔ اس سے قبل 30 نومبر کو پونچھ میں ایل او سی پر سرحد پار پاکستانی فوجیوں کی طرف سے کئے گئے ٹارگیٹ سنیپرفائر کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) زخمی ہوگیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsf man hit by sniper at loc in rajouri in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply