راجوری میں ایل او سی پر دہشت گرد ہلاک، دراندازی کی کوشش ناکام

جموں:جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک راجوری ضلع میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک در انداز کو ہلاک اور اس کے باقی ساتھیوں کو فرار ہونے پر مجبور کر کے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ راجوری میں کیری سیکٹر کے پاس تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے گزشتہ رات تین چار افراد کو مشتبہ حالت میں دیکھ کر انہیں للکارالیکن ان چاروں نے رکنے یا سامنے آنے کے بجائےسکیورٹی دستوں پر فائرنگ شروع کردی۔
فوج کی طرف سے کی گئی جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ماراگیا اور اس کے دیگر ساتھی اندھیرے میں بھاگ کر گھنے جنگل میں چھپ گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ صبح علاقے میں تلاشی کے دوران ایک بیگ بر آمد کیا گیا جس میں ایک ٹارچ ،اے کے 47رائفل کی ایک میگزین،سوکھے پھل اور جوس ملا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی سرحد کے نزدیک ایک دہشت گرد کی لاش ،ایک اے کے 47 اور چھ میگزین پڑی نظر آئیں۔

Title: bsf foils infiltration bid kills militant on line of control in rajouri in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply