بی ایس ایف نے پاکستان سے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک در انداز ہلاک

جموں: بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)کے جوانوں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے جموں ضلع میں بین الاقوامی سرحد سے دراندازی کی کوششناکام بنا دیا۔
بی ایس ایف کی اس کارروائی میں ایک در انداز مارا گیا۔ جموں سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے آئی جی رام اوتار کے مطابق جوانوں نے صبح پونے چھ بجے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر نیکووال بارڈر آؤٹ پوسٹ کے قریب دو تین لوگوں کو مشتبہ حالت میںگھومتے دیکھا ۔ جوانوں نے انہیں للکارا اور فائرنگ کی جس میں ایک در انداز ہلاک ہو گیا۔
درانداز 30کے لپیٹے میں بتایا جاتا ہے۔باقی در انداز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔بی ایس ایف نے غیر اشتعالی فائرنگ میں اپنے ایک جوان کی ہلاکت پر جوابی کارروائی میں پاکستان کی دو سرحدی چوکیوں کو تباہ کر دیا۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ شب بی ایس ایف جوانوں نے پاکستان کی دو مارٹر پوزیشنوں کا سراغ لگا کر انہیں نشانہ بناکر تباہ کر دیا۔بی ایس جوانوں کی پیہم فائرنگ نے پاکستانی بندوقوںکے دہانے بند کر دیے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsf foiles an infiltration bid along international border kills intruder in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply