وادی کشمیر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال

سری نگر:وادی کشمیر میں سرکاری مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کی براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات منگل کی سہ پہر قریب چار بجے بحال کردی گئیں۔وادی میں ہر طرح کی انٹرنیٹ خدمات سری نگر کی پارلیمانی نشست پر پولنگ سے قبل 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب کو معطل کی گئی تھیں۔
تاہم12اپریل تک انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے باوجود وسطی کشمیر کے تین اضلاع سری نگر، بڈگام اور گاندربل پرمحیط سری نگر کی پارلیمانی نشست کے لئے ضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کے دوران آزادی حامی احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں 8 نوجوان ہلاک اور تقریباً 150 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
اگرچہ انتظامیہ موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے قاصر ہے، تاہم بتایا جارہا ہے کہ ان خدمات کو ضلع بڈگام میں 13 اپریل کو 38 پولنگ مراکز پر ہونے والی دوبارہ پولنگ کے بعد ہی بحال کیا جائے گا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Broadband internet services restored in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply