پاکستانی رینجرز کی ہندوستانی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ میں 5ہلاک

فائل فوٹو
جموں : کٹھوعہ ۔جموں سیکٹروں میں پاکستانی رینجرز نے بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقوں میں فائرنگ اور زبردست گولہ باری کی جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 9دیگر زخمی ہو گئے۔
بدھ کے روز کی جانے والی اس فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک عور ت بھی شامل ہے۔ایک سینیئر پولس افسر نے کہا کہ بدھ کی صبح9بجے سمبا میں شروع ہونے والی فائرنگ و گولہ باری میں دو غیر فوجی ہلاک اور تین فوجی جوانوں سمیت6افراد زخمی ہو گئے۔
پاکستانی رینجرز نے کٹھوعہ ضلع میں غیر فوجی علاقوں اور چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولس ایس پی وید نے بتایا کہ جموں بین الاقوامی سرحد پر کٹھوعہ سے اخنور تک کےعلاقوں میں رات بھر فائرنگ اور گولہ باری ہوتی رہی۔