سری نگر میں بھیانک آتشزدگی،12مکانات جل کر راکھ

سری نگر:جموں و کشمیرکے دارالخلافہ سری نگر میں پیر کو علی الصباح بھیانک آتشزدگی میں کم از کم12مکانات جل رک راکھ ہو گئے۔ پولس کے مطابق سری نگر کے ڈل گیٹ علاقہ میں گھنی آبادی والے محلہ بچھوارا کے ایک مکان میں آگ لگی تھی جو اس قدر تیزی سے پھیلی کہ دیکھتے ہی دیکھتے مزید11مکان اس کی لپیٹ میں آگئے۔
نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے ملہ ٹینگ بچھواراہ ڈلگیٹ میں آگ کی ہولناک وارادات میں 12رہائشی مکانوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیاہے۔
انہوں نے متاثرین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت بروقت بازآبادکاری عمل میں لانے کے علاوہ متاثرین کے لئے عارضی رہائش کا فوری انتظام کرے تاکہ متاثرہ کنبے سخت سردیوں سے بچ سکیں۔
انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور مالی امداد کے ساتھ ساتھ کم شرح پر قرضے فراہم کئے جائیں۔ پارٹی کے ترجمان جنید عظیم متو نے بھی آگ متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے فوری بازآبادکاری کی اپیل کی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blaze destroys over dozen houses in srinagar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply